لاہور( سچ نیوز )اداکارہ رابی پیرزادہ نے اپنی زندگی کو ایک نئے سرے سے شروع کرنے کااعلان کیا ہے۔سیو اے سول کے ہیش ٹیگ کے ساتھ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خانہ کعبہ کی خوبصورت پینٹینگز شیئر کی ہیں۔اپنی پوسٹ کو انہوں نے نئی شروعات کا عنوان دیا ہے۔
خاکے سے لے کر تکمیل تک رابی پیرزادہ نے اپنی پینٹنگ کے تمام مراحل کی تصویری جھلکیاں اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کی ہیں۔پینٹنگ پر لکھی تاریخ کے مطابق انہوں نے دس نومبر کو اپنا فن پارہ مکمل کیا۔رابی پیرزادہ کی اس نئی شروعات پران کے فالوورز کی بڑی تعداد نے مثبت ردعمل دیتے ہوئے ان کیلئے نیک تمناو¿ں کااظہارکیا،دعائیں دیں، ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دیااور خدا کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہونے کی تلقین کی جبکہ کچھ لوگوں نے اس موقع پر بھی طنز کے نشتر چلاکر ردعمل دیا۔عدنان را شد لکھتے ہیں کہ آپ نے خدا کی طرف رجوع کرلیاہے تو یقین رکھئے کہ وہ اس مشکل وقت میں آپ کی ضرور مدد کرے گا۔
ماہم خان لکھتی ہیں کہ رابی آپی ہمیں آپ سے محبت ہے، خداآپ پر اپنی رحمت کرے