(سچ نیوز )پاکستانی اداکار محسن عباس حیدر نے ذہنی تناﺅ کے باعث خود کشی کا پیغام دیا تو پاکستانیوں نے ان کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ،اب اس حوالے سے محسن حیدر نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔
سوشل میڈ یا ایپ انسٹا گرام پر ویڈیو پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ان تمام افراد سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے جو زندگی کو بےسکون کرتے ہیں، میں سب کا شکرگزار ہوں جنہوں نے میرے ڈپریشن کے وقت میرا ساتھ دیا، محبت اور ہمدردی سے پیش آئے اور مجھے اس سے باہر نکالنے میں مدد کی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اس قسم کا لڑکا نہیں ہوں جو اپنی ذاتی زندگی کو سب سے شیئر کرے لیکن جب برداشت سے باہر ہوجاتا ہے تو اپنی ذاتی مسئلے شیئر کرلینا چاہیے، میں نے بھی ایسا ہی کیا اور اس کے بعد مجھے انڈسٹری، ساتھی اداکار، دوست اور دنیا بھر سے جو پیغامات موصول ہوئے کافی خوشی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب ہی کبھی نہ کبھی اپنی زندگی میں ایک نازک موڑ سے گزرتے ہیں، کبھی کبھی ہم اس بارے میں بات بھی کرلیتے ہیں کیونکہ بات کرلینے سے مجھے لگتا ہے کہ مجھے اور ہمیں فائدہ ہوگا تو ہمیں ڈپریشن میں بات کرنی چاہیے۔
اس سے قبل انہوں نے کہا تھاکہ ذہنی تناو بہت جلد مجھے قتل کرنے والاہے، میں صرف ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہتاہوں جن کی وجہ سے میں اس صورتحال کا شکار ہوں۔خیال رہے کہ محسن عباس حیدر کی حال ہی میں اپنی بیوی سے طلاق ہوئی ہے جبکہ ان کی ننھی بیٹی کا انتقال بھی ہوا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔
View this post on Instagram
Love you All 🙏🏻❤#LoveAndPeaceIsAllWeNeed P.S. get rid of all those Toxic People in your life.