لاہور(سچ نیوز)پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور میں وکلاء کے بدترین حملے کے بعد پورے ملک میں وکلاء کے خلاف ہر طبقہ فکر کی جانب سے مذمت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ سیاسی و مذہبی جماعتیں بھی وکلاء گردی کی مذمت کر رہی ہیں ایسے میں سوشل میڈیا پر وکلاء کی حملے سے قبل کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وکیل کھلم کھلا ہسپتال پر ’’گھس کر حملہ‘‘ کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں بلکہ دل والے ہسپتال میں ڈاکٹرز کو ’’سٹنٹ‘‘ ڈالنے کی دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہورمیں سنگدل وکیلوں نےغنڈہ گردی کرتے ہوئے دل کے ہسپتال پر دھاوا بول دیا اور وہ کام کیا جو حالت جنگ میں دشمن بھی نہیں کرتا ،کالے کوٹ پہنے سینکڑوں وکیلوں نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر حملہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ مریضوں اور ان کے لواحقین کو بھی تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ عمارت میں شدید توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچانے کے ساتھ پولیس وین کو نذر آتش کر دیا۔اس دوران حملے کے لیے آنے والے وکلاء ہسپتال آتےہوئے لائیو وڈیو بھی نشر کرتے رہے جس میں اُنہیں کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وکیلوں کا سمندر دیکھو ،آج ڈاکٹروں کا بائی پاس ہوگا ،سٹنٹ ڈلیں گے ڈاکٹرز کو ۔
پی سی آئی پر حملہ کرنے کیلئے جاتے ہوئے وکلاء کے اشتعال انگیز نعرے۔۔ وکلاء نے "لشکر دیکھو ہمارا، ڈاکٹر تیری شامت آئی”، "یہ ٹک ٹاک نہیں ڈاکٹر تیری موت ہے”، "متھے رنگ دیاں گے” جیسی دھمکیوں پر مشتمل ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی
pic.twitter.com/vvf0WC9uIm#کالا_کوٹ_کالے_کرتوت— Sunaina Sheikh (@SunainaSheikh5) 11 dicembre 2019