سہارنپور (سچ نیوز) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں زہریلی شراب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 75 ہوگئی ہے ۔ زہریلی شراب سے اموات سہارنپور ضلع کے علاقوں ناگل ، گاگلہیڑی اور دیوبند میں پیش آئے۔ہفتہ کے روز بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع سہارنپور میں زہریلی شراب پینے کے باعث بڑی تعداد میں اموات کا کیس سامنے آیا تھا۔ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات گئے سہارنپور ضلع کے علاقوں ناگل ، گاگلہیڑی اور دیوبند میں زہریلی شراب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 47 ہوچکی تھی جبکہ22 افراد کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ سہارنپور کے ڈی ایم آلوک کمار اور ایس ایس پی دنیش کمار نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ 36 لوگوں کی جانیں سہارنپور کے الگ الگ دیہاتوں میں تلف ہوئیںجبکہ 11 لوگوں نے میرٹھ میں علاج کے دوران دم توڑ ا۔اتوار کے روز زہریلی شراب پینے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 75 ہوگئی ہے۔ اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں اب تک 64 اور کشی نگر میں 11 اموات ہوچکی ہیں۔ دوسری جانب اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعے کے خلاف سخت ایکشن کا حکم دیا ہے جس کے بعد غیر قانونی شراب کے کاروبار سے وابستہ 175 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 297 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔
دیوبند شہر میں آفت ٹوٹ پڑی، اچانک اتنے لوگ موت کی آغوش میں چلے گئے کہ پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا
دیوبند شہر میں آفت ٹوٹ پڑی، اچانک اتنے لوگ موت کی آغوش میں چلے گئے کہ پورے بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے بعد ایران کے وزیر خارجہ کا بیان اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
پاکستان ڈیفالٹ کے خطرات سے نکل کر ذمہ دارعالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے: عظمیٰ بخاری
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
سکھ فار جسٹس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور جےڈی وینس کی 2027 کے نوبل امن انعام کیلئے نامزد گی کی درخواست جمع کروا دی
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
روس اور چین نے سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز کھلوانے کی بحرین کی قرارداد کو ویٹو کردیا
منجانب
bilal asghar
07/04/2026