دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (  سچ نیوز  )وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاہے کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے اور ہر قیمت پر امن قائم کرکے رہیں گے،دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔

کوئٹہ میں بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا کہ بلوچستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے اور ہر قیمت پر امن قائم کرکے رہیں گے ۔ بزدل دشمن ایک مرتبہ پھر امن خراب کرنا چاہتے ہیں، دیرپاامن کا قیام ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں سکیورٹی انتظامات کومزید سخت کیاجائے گا ۔دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بم دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ۔

Exit mobile version