ممبئی ( سچ نیوز )مومی عجائب گھر ’مادام تساو‘ نے بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی شادی پر ان کے لئے خاص تحفے کا اعلان کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹارز دپیکاپڈوکون اور رنویر سنگھ روایتی رسم و رواج کے مطابق 14 اور 15 نومبر کوشادی کے بندھن میں بندھ گئے اور اس موقع پر انہیں ہر طرف سے ہی مبارک بادیں موصول ہو رہی ہیں تاہم اب انہیں لندن کے مومی عجائب گھر نے انتہائی شاندار تحفہ بھی دیدیا ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق مادام تساو کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل سے دپیکا کو ان کی شادی پر مبارکباد دی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ ان کے لئے اسٹور پر شادی کا خاص تحفہ ہے۔ساتھ ہی ٹوئٹر پر مادام تساو نے انکشاف کیا ہے کہ اگلے سال دپیکا کامومی مجسمہ میوزیم کی زینت بن جائے گا۔واضح رہے مادام تساو میں کئی سپر اسٹارز کے مومی مجسمے رکھے گئے ہیں جس میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، سلمان خان سمیت کئی معروف شخصیات شامل ہیں۔دپیکا پڈوکون نے چند ماہ قبل ٹوئٹر پر مادام تساو میوزیم انتظامیہ کی جانب سے پیمائش کی تصاویر بھی شیئر کیں تھیں۔
دپیکا پڈوکون کو شادی کا سب سے شاندار تحفہ مل گیا ، پورا بالی ووڈ دیکھتا رہ گیا
دپیکا پڈوکون کو شادی کا سب سے شاندار تحفہ مل گیا ، پورا بالی ووڈ دیکھتا رہ گیا
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: شوبز
Related Content
بہروز سبز واری نے بھارتی فلموں میں کام کیوں نہیں کیا ؟ وجہ جان کر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند ہوجائے
منجانب
AvaniAdmin
11/08/2023
شکیرا پر چوہے کا حملہ ، گلوکارہ کے بھاگنے کی ویڈیو وائرل
منجانب
AvaniAdmin
29/07/2023
بھارتی اداکارہ شرلین چوپڑا نے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث رہنے کا تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
منجانب
AvaniAdmin
26/07/2023
پاکستانی تاریخ کا مشہور ترین ڈرامہ اب بھارت میں اپنے جلوے بکھیرنے کیلئے تیار
منجانب
AvaniAdmin
25/07/2023
کیا رتیش دیش مکھ نے جنیلیا ڈی سوزا کو فلموں میں کام کرنے سے روکا ؟ اداکارہ نے آخرکار بڑا انکشاف کر ہی دیا
منجانب
AvaniAdmin
21/07/2023
اداکارہ نادیہ خان نے اپنی بیٹی کو کس شعبے میں جانے سے منع کیا ؟ جانئے
منجانب
AvaniAdmin
20/07/2023