بخارسٹ (سچ نیوز)دوسری جنگ عظیم کے دوران جدا ہونے والے دوست 75 سال بعد مل گئے۔رومانیہ سے تعلق رکھنے والے87 سالہ مورس ثنا اور 85 سالہ سائمن میروٹز ایک دوسرے کے رشتہ دار ہیں، جو بچپن میں دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک دوسرے سے جدا ہوگئے تھے۔کئی برسوں بعد مورس ثنا کی بیٹی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے رشتہ داروں کے ساتھ دوبارہ رابطے میں آنے کی کوشش میں سرگرم ہوگئی، جس کے بعد دونوں خاندانوں کو اندازہ ہوا کہ یہ دونوں کزنز زندہ ہیں۔ سائمن کو جب اس خبر کا معلوم ہوا تو وہ فوری طور پر اسرائیل روانہ ہوئے جہاں انہوں نے اپنے کزن سے ملاقات کی۔ ان دونوں کزنز کی 75 سال بعد ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں سائمن کہتے ہیں ”اتنے برسوں بعد تمہیں دیکھ کر خوشی ہوئی “جس کے بعد دونوں آبدیدہ ہوگئے۔