اسلام آباد (سچ نیوز ) سعود ی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کی شام پاکستان پہنچ رہے ہیں اور ان کے دورے کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں تاہم دورہ پاکستان کے بعد ولی عہد ملائیشیاءاور بھارت کا دورہ کریں گے ۔بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 19 اور 20 فروری کو بھارت کا سرکاری دورہ کریں گے تاہم ابھی بھارتی حکومت کی جانب سے اس حوالے سے سرکاری سطح پر اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے سے 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی۔سعودی ولی عہدکے دورے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جبکہ محمد بن سلمان کی سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے اور اعلیٰ شخصیات کی آمد بھی جاری ہے۔