نیویارک(سچ نیوز) بدطینت انسان جہاں بھی ہو، اپنی بدخصلتی سے باز نہیں آتا۔ اس کی ایک مثال اس خبر کی صورت میں سامنے آئی ہے جس کے مطابق امریکہ میں ہوائی سفر کے دوران ایک بدقماش نے جہاز کے ٹوائلٹ میں خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔ دی مرر نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 32سالہ اوبرے لین نامی خاتون فوئنکس سے نیویارک جانے والی امریکن ایئرلائنز کی پرواز میں سوار تھی۔ دوران پرواز وہ ٹوائلٹ گئی جہاں شراب کے نشے میں دھت ایک شخص اس کے پیچھے آ گیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔اوبرے لین نے ملزم کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے جس میں اس کا کہنا ہے کہ ’’میں اور ملزم ساتھ ساتھ بیٹھے ہوئے تھے، جب میں اٹھ کر ٹوائلٹ گئی تو وہ میرے پیچھے آ گیا اور میرے ساتھ زیادتی کر ڈالی۔ میں نے جہاز کے عملے سے اس کی شکایت کی لیکن اس نے کان نہیں دھرے۔ جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد بھی اس مسافر کو نہیں روکا گیا۔ امریکن ایئرلائنز نے بھی میری شکایت کو مسترد کر دیا۔ اس واقعے کی وجہ سے میری زندگی ہر پہلو سے متاثر ہوئی ہے۔ میری پیشہ وارانہ اور میری گھریلو زندگی تباہ ہو کر رہ گئی ہے۔‘‘