واشنگٹن ( سچ نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان رہنماؤں سے ملاقات کرنے کاعندیہ دیتےہوئے کہا ہے کہ دوحاامن معاہدہ بہت اہم ہے ،یہ معاہدہ طویل مذاکرات کے بعد طے پایا ،اس معاہدے کے بعد جنگ کا خاتمہ کرنے جا رہے ہیں اور امریکی فو جیو کو اپنے گھر واپس لا رہے ہیں ۔
غیر ملکی میڈیاکےمطابق وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتےہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طالبان سے مذاکرات کرنے والی امریکی ٹیم کو تاریخی معاہدے پر مبارکباد دی اور کہا کہ دوحاامن معاہدہ بہت اہم ہے ،یہ معاہدہ طویل مذاکرات کے بعد طے پایا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان جنگ کلا خاتمہ کرنے جا رہے ہیں طالبان رہنماؤں سےخود ملاقات کروںگا ،اگر کوئی گڑ بڑ ہوئی تو معاہدہ ختم کردیں گے ۔امریکی صدر نے اپنے ملک میں پچاس سالہ خاتون کی کرونا وائرس سے موت پر کہا کہ امریکہ میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت ہوگئی ہے،ہم کرونا سےبچاؤکےلیےجارحانہ طریقے سے اقدامات کر رہے ہیں،کرونا وائرس سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے،امریکہ کرونا وائرس سے مکمل طور پر نمٹنے کے لئے تیار ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں کرونا وائرس کا شکار پندرہ افراد بحال ہو رہے ہیں جبکہ چار افراد تشویشناک حالت میں ہیں ۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کرونا وائرس کے مزید کیسز سامنے آسکتے ہیں ۔