نیویارک(سچ نیوز) دنیا کے امیر ترین آدمی جیف بیزوس نے ایک امریکی اخبار پر برہنہ تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے کا الزام عائد کر دیا ہے۔ سی این این کے مطابق ایمازون کے بانی جیف بیزوس نے بلاگنگ پلیٹ فارم ’میڈیم‘ پر ایک بلاگ کے ذریعے امریکی اخبار ’نیشنل انکوائرر‘ (National Enquirer)پر الزام عائد کیا ہے کہ اخبار کے ایڈیٹر ڈائیلن ہورڈ کی طرف سے انہیں ایک ای میل کے ذریعے دھمکی دی گئی ہے کہ وہ ان کی اور اس خاتون ، جس کے ساتھ جیف بیزوس کا معاشقہ چل رہا ہے، کی برہنہ تصاویر اور فحش ٹیکسٹ میسجز افشا کر دیں گے۔رپورٹ کے مطابق یہ خاتون لورین سینشز (Lauren Sanchez)ہیں۔ جیف بیزوس کی اپنی اہلیہ میکنزی بیزوس سے طلاق کی وجہ بھی لورین ہی کو بتایا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیف اور لورین کا معاشقہ بہت پہلے سے چل رہا ہے تاہم جیف اور لورین کا کہنا ہے کہ وہ جیف اور میکنزی کی طلاق کے بعد ایک دوسرے کے قریب آئے۔ جب جیف بیزوس نے اپنی طلاق کا اعلان کیا تو نیشنل انکوائرر کی طرف سے کہا گیا تھا کہ وہ گزشتہ چار ماہ سے جیف کے معاشقے اور بیوی کے ساتھ تلخی کی تحقیقات کر رہا ہے۔اب جیف بیزوس کو لکھی گئی اس ای میل میں اس کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس کے پاس جیف اور لورین کی برہنہ تصاویر اور فحش ٹیکسٹ میسجز موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ان کا معاشقہ جیف اور میکنزی کی طلاق سے کئی ماہ پہلے سے چل رہا ہے۔ نیشنل انکوائرر کی طرف سے ایسی ہی ای میلز جیف بیزوس کے نجی سکیورٹی کنسلٹنٹ گیوین ڈی بیکر کو بھی لکھی گئی ہیں۔ جیف بیزوس کا کہنا ہے کہ یہ ای میلز مجھے بلیک میل کرنے اور بھتہ وصول کرنے کی کوشش ہیں۔