دنیا کو بڑے معاشی بحران کا خطرہ ہے: آئی ایم ایف کی وارننگ

دنیا کو بڑے معاشی بحران کا خطرہ ہے: آئی ایم ایف کی وارننگ

لندن (سچ نیوز)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف)نے وارننگ جاری کی ہے کہ دنیا ایک اور بڑے معاشی بحران کے خطرے سے دوچار ہے، غیر ذمہ دارانہ رویوں سے 2008 جیسا مالیاتی بحران پیدا ہو سکتا ہے۔برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ حکومتوں اور ریگولیٹرز نے مالیاتی نظام کو خطرات سے بچانے کے لیے کافی اصلاحات نہیں کی ہیں۔آئی ایم ایف نے کہا کہ دنیا بھر میں قرضوں کی سطح 2008 میں بحران کے وقت سے زیادہ ہو چکی ہے اور کسی بھی وقت گھبراہٹ کسی بڑے مالیاتی بحران کا باعث بن سکتی ہے۔آئی ایم ایف نے کہا کہ 10سال میں بینکوں میں پیسے کے ذخائر بڑھانے کے لیے کافی اقدامات کیے گئے لیکن کم شرح سود کی وجہ سے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں اور نگران کرنے والے اداروں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

Exit mobile version