نیو یارک(سچ نیوز)ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے انتہاپسندی اور دھڑے بندیوں کیخلاف جدوجہد کیلئے باہم متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا میں تعصب، حقارت اور نفرت کے خلاف ہر ایک کا ایک پائیدارعزم اور سیاسی ارادے کا اظہار کرنا ضروری ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ میں 8 ویں گلوبل فورم سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں تعصب، حقارت اور نفرت کے خلاف ہر ایک کا ایک پائیدارعزم اور سیاسی ارادے کا اظہار کرنا ضروری ہے، عالمی سطح پر ڈائیلاگ اور افہام و تفہیم کے ساتھ تعاون کیلئے اتحاد کا زیادہ مضبوط، زیادہ واضح ، فعال ،موثر اور سیاسی حیثیت سے مقصد سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے ۔ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا کہنا تھا کہ یورپ میں دائیں بازو کی انتہا پسندی میں اس قدر اضافہ ہو گیا ہے کہ اس کی مثال نہیں ملتی، ہمیں یورپ جیسے علاقائی اور عالمی رجحانوں پر افسوس ہے۔
دنیا انتہا پسندی اور دھڑے بندیوں کے خلاف متحد ہو ،نفرت اور تعصب کے خلاف مضبوط موقف اپنانا ضروری ہے:ترک وزیر خاجہ
دنیا انتہا پسندی اور دھڑے بندیوں کے خلاف متحد ہو ،نفرت اور تعصب کے خلاف مضبوط موقف اپنانا ضروری ہے:ترک وزیر خاجہ
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے بعد ایران کے وزیر خارجہ کا بیان اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کر دیا
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
پاکستان ڈیفالٹ کے خطرات سے نکل کر ذمہ دارعالمی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے: عظمیٰ بخاری
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
سکھ فار جسٹس نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور جےڈی وینس کی 2027 کے نوبل امن انعام کیلئے نامزد گی کی درخواست جمع کروا دی
منجانب
bilal asghar
09/04/2026
روس اور چین نے سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز کھلوانے کی بحرین کی قرارداد کو ویٹو کردیا
منجانب
bilal asghar
07/04/2026