اسلام آباد(سچ نیوز) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سفارتی کشیدگی شروع ہو گئی، دفترِ خارجہ نے بنگلا دیشی ہائی کمشنر کو واپس بھیجنے کی سفارش کر دی ہے، بنگلا دیشی ہائی کمشنر کو واپس بھیجنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔نجی ٹی وی چینل’’دنیانیوز‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کو بنگلا دیشی ہائی کمشنر کو واپس بھیجنے کی ، دفترخارجہ کی جانب سے اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کو سمری ارسال کر دی گئی ہے، یہ سفارش بنگلا دیش کیلئے پاکستان کی جانب سے نامزد ہائی کمشنر سیدہ ثقلین کو ایگریما نہ دینے کی بنیاد پر کی گئی ہے، پاکستان نے گزشتہ آٹھ ماہ سے نئے ہائی کمشنر کے ایگریما کیلئے درخواست دے رکھی ہے۔ سیدہ ثقلین کے ایگریما کی درخواست 26 جنوری کو دی گئی، قواعد کے مطابق میزبان حکومت کو چھ ہفتے میں ایگریما دینا ہوتا ہے لیکن آٹھ ماہ گزر جانے کے باوجود بنگلا دیشی حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا،بنگلا دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر رفیع الزمان صدیقی 18 فروری کو ریٹائر ہو گئے تھے،دفترِ خارجہ حکام نے ایگریما نہ دینے پر تین بار بنگلا دیشی ڈپٹی ہیڈ آف مشن کو طلب کیا، اس وقت ڈھاکہ میں پاکستانی سفارتی مشن قونصلر سطح کا افسر چلا رہا ہے، بنگلا دیشی ہائی کمشنر کو واپس بھیجنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔
دفتر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کو بنگلا دیشی ہائی کمشنر کو واپس بھیجنے کی سفارش کر دی
دفتر خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کو بنگلا دیشی ہائی کمشنر کو واپس بھیجنے کی سفارش کر دی
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023