پشاور(اکرام الدین سچ نیوز انٹرنیشنل) خیبر پختون خواہ میں 50 ویں این آئی ڈی پولیو کے حوالے سے پشاور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں 50 ویں این آئی ڈی پولیو کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی منقعدہ پروگرام میں صفدر خان باغی کے علاوہ ،UPEC ,UCMO, UCSM والدین اور مختلف محکموں کے نمائندے اور سابقہ کونسلرز،نیبر ھوڈ سیکریٹریز ،اساتذہ ، پٹواری ،سماجی کارکنان نے بھی بھرپور شرکت کی اس موقع پر صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے پولیو اور این آئی ڈی مہم کے بارے میں لوکل کمیونٹی کو ایک مثبت پیغام دیا۔ کہ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کی اشد ضرورت ہے تا کہ بچوں کو بروقت پولیو ویکسین ہو سکے مسلم لیگ ق کے صوبائی ترجمان صفدر خان باغی نے”سچ نیوز انٹرنیشنل”کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ علاقہ مکین پولیو مہم میں بھر پور انداز میں حصہ لیں اور پولیو ورکرز عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے اور قطرے پلانے کے لئے بااختیار بنائیں کہ ہمارے ملک کے مستقبل کے معماروں کو اس مہلک بیماری سے بچنے کے لئے تحفظ فراہم کرنا یہ ھم سب کی قومی اور اولین زمہ داری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بچوں کو پولیو کے مہلک لعنت سے انکے مستقبل کو محفوظ بنائینگے اور اپنے بچوں کی زندگی کو صحت مند تندرست توانا بنائنیگے۔