اسلام آباد (سچ نیوز) وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہاہے کہ کے پی میں کرپشن تھی تو مسلم لیگ ن اپنے دور حکومت میں ذمہ داروں کوپکڑ کر جیل میں ڈالتی ۔دنیا نیوز کے پروگر ام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچودھری نے کہا کہ اس وقت کراچی کی حالت یہ ہے کہ اگر آج وہاں سے رینجرز کوہٹا لیا جائے تو لگ پتہ چل جائے گا کہ سندھ پولیس کتنے پانی میں ہے ، اس لئے ہم کہتے ہیں کہ اتنا پیسہ کہاں گیا جو سندھ کودیا گیا؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چائنہ میں کرپشن کی جوبات کی ہے ،اس کا مقصد سرمایہ کاروں کویہ بھی بتاناہے کہ کونسے چیلنجز ہیں ؟جن سے حکومت نے نمٹاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم چین کویقین دلاتے ہیں کہ نوازشریف کی حکومت ختم ہوچکی ہے، اب پاکستان میں عمران خان کی حکومت ہے اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول ہے ۔ فواد چودھر ی نے کہاہے کہ کے پی میں اگر کرپشن تھی تو مسلم لیگ ن کی حکومت کوچاہئے تھاکہ کرپشن کے ذمہ داران کوپکڑ کرجیل میں ڈالتی ، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے حالات بہت سازگار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا مسئلہ یہ ہے کہ انہوں نے بہت دیر تک حکومت کی ہے اور ان کاخیال یہ ہے کہ اگر ہم نہیں ہونگے تو پھر پتہ نہیں کیا ہوجائے گا ؟چائنہ نے سی پیک میں جو سرمایہ کاری کی ، وہ نوازشریف کے ساتھ نہیں کی بلکہ پاکستان کے ساتھ کی ہے کیونکہ پاکستان کی ایک جغرافیائی اہمیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ کے ساتھ 11ایم او یوزسائن ہوئے ہیں جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ پاکستان اور چائنہ کے درمیان مقامی کرنسیوں میں تجارت ہوگی۔