خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا ؟کس کو کون سی وزارت ملی ،آپ بھی جانئے

خیبرپختونخوا کی 15 رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا ؟کس کو کون سی وزارت ملی ،آپ بھی جانئے

پشاور(سچ نیوز)خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان کی 15 رکنی کابینہ کے نام سامنے آگئے ،صوبے کی حکمرانی کی دوڑ میں شامل محمد عاطف خان کو سینئر وزیر اور سیاحت کا قلمدان دیا گیا ہے۔

عمران خان سے مشاورت کے بعد منظر عام پر آنے والی صوبائی کابینہ میں شہرام تراکئی بلدیات ،تیمور سلیم جھگڑا وزیر خزانہ ہوں گے، کابینہ میں سید اشتیاق کو محکمہ جنگلات، حاجی قلندر لودھی کوخوراک ،شکیل احمد خان کو ریونیو،محب اللہ کو محکمہ زراعت اور ڈاکٹر امجد علی منرل ڈیولپمنٹ کے قلمدان سپرد کئے گئے ہیں،سلطان محمد خان کو قانون ،ہشام انعام اللہ خان کو صحت اورکامران خان بنگش کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا وزیر بنایا گیا ہے جبکہ اختر ایوب خان کے محکمے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا,وزیراعلیٰ کے مشیروں میں ضیا اللہ خان بنگش،عبدالکریم اور شاہ محمد خان کورکھا گیا ہے۔

Exit mobile version