اسلام آباد(سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینئر پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی چیلنل” جیو نیوز“ کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سینئر پارٹی رہنما شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ کیا ہے،شہرام خان ترکئی کو سینئر وزیر صحت اور سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدادن دیا جائے گا جبکہ عاطف خان صوبائی وزیر تعلیم و توانائی تعینات ہوں گے،ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے پرویز خٹک اور عاطف خان کے درمیان وزارت اعلیٰ کے معاملے پر صلح بھی کرا دی،اجلاس میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے معاملے پر بھی مشاورت ہوئی اس حوالے سے فیصلہ آیندہ اجلاس میں متوقع ہے۔واضح رہے شاہ فرمان سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کے دور حکومت میں صوبائی وزیر اطلاعات رہے ہیں۔