کراچی(سچ نیوز)مشہور پاکستانی فلم سٹار ریما خان نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان فلم انڈسٹری مشکل دور سے گزر رہی ہے لیکن مسقبل سے اچھی امیدیں وابستہ رکھنی چائیے،اپنے اوپر ہونے والی تنقید کو میں نے کبھی دل پر نہیں لیا،رویوں میں تبدیلی لاکر ہی ہم بہتری کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریما خان کا کہنا تھا کہ آج مجھے یہ جو بھی نام اور مقام ملا ہے یہ سب پاکستان کی وجہ سے ہے،پاکستان سے باہر رہ کر میرے اوپر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ میں پاک سرزمین کے نام کو مزید سنواروں،آرٹسٹ پبلک پراپرٹی ہوتا ہے جو آپ کو عام سے خاص بناتا ہے اس کا آپ پر حق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہفلم انڈسٹری کے حوالے سے میری سوچ مثبت ہے اور ہماری فلم انڈسٹری مزید بہتر اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہوسکتی ہے ،اس وقت پاکستان انڈسٹری مشکل دور سے گزرر ہی ہے لیکن مسقبل سے اچھی امیدیں وابستہ رکھنی چائیے۔