لندن(سچ نیوز ) خوبروبرطانوی ماڈل و اداکارہ کیلے ہیزل نے اپنے نیم برہنہ فوٹوشوٹس سے شہرت پائی اور پھر ماڈلنگ چھوڑ کر اداکاری میں قسمت آزمانے لاس اینجلس منتقل ہو گئی۔ کیلے ہیزل کو کئی سال سے دنیا کی پرکشش ترین خواتین میں شامل کیا جا رہا ہے لیکن گزشتہ دنوں اس نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی بات کہہ دی کہ ان کے مداح دنگ رہ گئے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق کیلے ہیزل نے لکھا کہ ”مجھے نوکری اور بوائے فرینڈ کی ضرورت ہے اور دونوں ہی مجھے نہیں مل رہے۔ نجانے میں کہاں غلط ہوں۔
33سالہ ہیزل کے اس سے قبل 3بوائے فرینڈ رہ چکے ہیں۔ فٹ بالر جوئی کولی، اینٹن فرڈیننڈ اور ٹی وی میزبان سٹیو جونز شامل ہیں تاہم اس کا کہنا ہے کہ اب وہ کئی سال سے بوائے فرینڈ کی تلاش میں ہیں۔ ہیزل نے لاس اینجلس منتقل ہونے کے بعد ہوریبل باسز 2اور جارجز ڈے سمیت کچھ فلموں میں بھی کردار نبھائے۔ اس کی اس پوسٹ پر اس کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ یہ بات ماننے کو تیار نہیں کہ اتنی خوبصورت لڑکی کو بوائے فرینڈ کی تلاش میں مشکل ہو رہی ہے۔