لاہور: (ویب ڈیسک) سیشن کورٹ میں شہریوں کو عدلیہ کیخلاف بھڑکانے پر خواجہ سعد رفیق کیخلاف اندراج مقدمہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ایس ایچ او سے جواب طلب کر لیا۔
سیشن کورٹ میں شہریوں کو عدلیہ کیخلاف بھڑکانے پر خواجہ سعد رفیق کیخلاف اندراج مقدمہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے ایس ایچ او سے جواب طلب کرلیا۔ ایڈیشنل سیشن جج فیاض احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے 11اکتوبر تک جواب طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔ درخواست گزارعبداللہ ملک نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ سعد رفیق نے پاناما کیس فیصلے کے حوالے سے عدلیہ مخالف بیان بازی کی جو توہین عدالت ہے۔ سعد رفیق نے عوام کو عدلیہ کیخلاف اکسایا ،تھانہ سول لائنز کا ایس ایچ او سعد رفیق کے خلاف پرچہ درج نہیں کر رہا۔