لاہور: (سچ نیوز) خواجگان تونسہ حضرت خواجہ شاہ سلیمان تونسوی ؒ اور حضرت خواجہ نظام الدین تونسوی ؒ کا 173واں سالانہ عرس مبارک آج سے شروع ہوگا ۔
عرس 3روز5,6,7 صفر المظفر(بمطابق15،16,17اکتوبر )جاری رہے گا ،عرس میں شرکت کیلئے زائرین بڑی تعداد شرکت کیلئے تونسہ شریف پہنچ گئی ،زائرین کی شہولت کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔
ادھر عرس کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر علی اکبربھٹی نے تحصیل تونسہ میں 17 اکتوبر کو مقامی تعطیل کا اعلان کردیا، اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔