ممبئی( سچ نیوز) بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار رشی کپور خفیہ بیماری کے علاج کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارکی صحت کچھ دنوں سے ٹھیک نہیں ہے، رشی کپور نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ وہ میڈیکل ٹریٹمنٹ کے لیے امریکا جا رہے ہیں۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ "میں سارے کاموں سے کچھ دن کی چھٹی لے رہا ہوں اور امریکا کچھ میڈیکل ٹریٹمنٹ کے لیے جا رہا ہوں،امید ہے کہ میرے چاہنے والے زیادہ فکرمیں نہیں ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق انھوں نے مزید کہا کہ مجھے 45 سال سے زیادہ ہو گئے فلموں میں آ پ کے پیار کے ساتھ ، میں جلد ہی واپس لوٹوں گا”۔ ٹویٹ میں انہوں نے اپنی بیماری کا ذکر نہیں کیا ہے۔واضح رہے رشی کپور اہلیہ نیتو اور بیٹے رنبیر کے ہمراہ امریکا گئے ہیں۔