تہران (سچ نیوز)ایرانی پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے ملکی پارلیمنٹ کو بتایا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ شروع کر دی ہے جبکہ خطے میں ایرانی افواج کی نقل و حرکت معمول کا عمل ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے ترجمان کے مطابق میجر جنرل حسین سلامی نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں تجزیاتی جائزہ پیش کرتے ہوئے امریکی نفسیاتی جنگ کے مختلف پہلووں اور حربوں کی وضاحت کی۔ پاسداران انقلاب کے کمانڈر کے مطابق خطے میں ایرانی افواج کی نقل و حرکت معمول کا عمل ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے گزشتہ ماہ ہی میجر جنرل حسین سلامی کو جدید ایرانی فوجی دستے پاسدارانِ انقلاب کا کمانڈر (سربراہ)مقرر کرتے ہوئےاُن کی تقرری کو امریکہ کے لئے کھلا پیغام قرار دیا جا رہا تھا ۔