لاہور ( سچ نیوز ) تجزیہ کارسلیم بخاری نے کہاہے کہ موجودہ حکومت میں کوئی کیپسٹی نہیں ہے ، خدا کے لئے ان کی کسی بات پر اعتبار نہ کیاجائے ، ماضی میں پاکستان میں سرعا م پھانسی کی سزادی گئی ہے ۔
نجی نیوز چینل جی این این نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم بخاری نے کہا کہ جب پرویز مشرف پر سنگین غداری کیس کامقدمہ ہوگیا تو پھر معاملہ عدالت پر چھوڑ دیناچاہئے تھا ، اس فیصلے میں ایک جج کی لفاظی پر سب کواعتراض ہے ، اس کا کوئی بھی جواز نہیں پیش کرسکتا ۔ انہوں نے کہاکہ ایک وقت وہ تھا جب یہ مقدمہ دائر کیاگیا تھا تو اس وقت میڈیامیں یہ بات اتنی اچھالی گئی کہ ہے کوئی مائی کالعل جو ایک فوجی آمر کو کٹہرے میں لائے لیکن جب یہ مقدمہ دائر ہوگیاتو پھر میڈیا میں کہا گیا کہ نواز شریف کی کسی آرمی چیف یا جرنیل سے بنی نہیں ہے ، اس لئے یہ مقدمہ دائر کیاگیاہے ۔
سلیم بخاری کاکہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں کوئی کیپسٹی نہیں ہے ، خدا کے لئے ان کی کسی بات پر اعتبار نہ کیاجائے ۔انہوں نے کہا سرعام پھانسی کی سزا پاکستان میں دی گئی ہے، ضیاءالحق کے دور میں یہ سزائیں تین مقامات پر دی گئی تھیں۔