مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: روزنامہ سچ انٹرنیشنل، مورو سندھ )
دریا خان مری والا ماتمی جلوس خیر و خیریت سے اختتام پذیر ہوگیا۔
سکیورٹی کے انتہائی سخت اور فول پروف انتظامات کئے گئے۔
دریا خان مری کے گاٶں مراد کھوکھر نزد چاناری سے نکالے جانے والا ماتمی جلوس خیر و خیریت سے اختتام پذیر ہوگیا۔
ایس ڈی پی او نوشہرو فیروز سٹی اعجاز علی میمن، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالحفیظ عباسی، ڈی ایس پی کمال دیرو عبدالستار اجن، ڈی ایس پی/ انچارج ریڈرسل کمپلین سیل سمو خان بہن، ڈی آئی بی انچارج عقیل احمد عباسی اور پولیس ترجمان شوکت کلو سمیت مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز اور بڑی تعداد میں پولیس کے جانباز سپاہیوں نے اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دئے۔
ایس ایس پی نوشہرو فیروز کی جانب سے ڈیوٹی کے فرائض بہتر طریقے ادا کرنے پر پولیس افسران و آفیشلز کو شاباس دے دی گئی۔