خانیوال۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد کی زیر صدارت ڈی پی او آفس کے کمیٹی روم میں ضلع بھر کے پولیس افسران کیساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد
خانیوال۔ کرائم میٹنگ میں چاروں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوز‘ڈی ایس پی ٹریفک‘ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس افسران کی شرکت۔
خانیوال۔ ڈی پی او نے کرائم میٹنگ میں امن وامان کے قیام ‘ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری اور زیر تفتیش مقدمات کی یکسوئی اورپینڈنگ درخواستوں سے متعلق تمام سرکل وائز تھانہ جات کرائم کا تفصیلی جائزہ لیا۔
خانیوال۔ ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتاری مہم کو تیز کرنے کیساتھ ساتھ ڈکیت گینگز ‘ سٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان ‘ چوری‘رابری‘ ناجائز اسلحہ مافیا اورمنشیات فروشوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیں
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد
خانیوال۔ پولیس افسران عوام دوست پولیسنگ کو اپنا شعار بنائیں۔ ڈی پی او خانیوال
خانیوال۔ پولیس کیساتھ وابستہ عوامی معاملات خوش اسلوبی سے نمٹانا اور تھانوں میں آنے والے سائلین کی بھرپور داد رسی کرنا ایک اچھے پولیس آفیسر کے اوصاف ہوتے ہیں۔
ڈی پی او فیصل شہزاد رپورٹ رانا طاہر روزنامہ سچ نیوز خانیوال