مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: روزنامہ سچ انٹرنیشنل، مورو سندھ )
ضلع نوشہرو فیروز کے شہر کنڈيارو کے قريب گاٶں ٹوھ خاصخيلی کے رھاٸشی محبوب خاصخيلی کی طرف سے اپنے بيٹے فدا حسين اور مجاھد علی کے ساتھ بھريا پوليس کی نا انصافيوں کے خلاف نيشنل پريس کلب کنڈيارو کے آگے احتجاج رکارڈ کروايا۔
محبوب خاصخيلی نے بھريا پوليس کے بارے ميں بتايا کہ اس کے بيٹے فقير محمد کو ايک ماھ قبل قتل کيا گيا تھا، جس کی ايف آئی آر اُس وقت پوليس درج کرنے کو تيار نہيں تھی جس کے بعد عدالتی حکم پر 6 ملزمان پر ايف آٸی آر درج کی گٸی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان طاقتور اور بڑے اثر و رسوخ والے ہيں، پولس نے ملزمان سے بڑی رقم وصول کی ہے اس بنا پر انہیں گرفتار کرنے کو تيار نہيں ہے اور یک طرف ھوگٸی ہے۔
ملزمان اور پوليس ہميں کيس سے ہاتھ اٹھانے کے لۓ دھمکا رہے ہیں۔
انہوں نے آئی جي سندھ پولیس اور ايس ایس پی نوشہرو فيروز اور اعلیٰ حکام کو انصاف کی اپيل کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ہم سے انصاف کیا جاۓ۔