بیجنگ(سچ نیوز) چین میں ایک لڑکی نے اپنے بے وفا شوہر کو اس کی محبوبہ کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں رنگ رلیاں مناتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور پھر وہی کچھ ہوا جس کی توقع کی جا سکتی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق واقعے کی ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا اور لڑکی بستر میں نیم برہنہ حالت میں موجود ہوتے ہیں کہ لڑکے کی بیوی ایک اور مرد کے ساتھ اندر آ جاتی ہے اور آتے ہی اپنے شوہر کو یہ کہہ کر تھپڑ مارنے شروع کر دیتی ہے کہ ”تمہاری جرا¿ت کیسے ہوئی، میں نے تمہارے ساتھ کتنا اچھا سلوک کیا تم جانتے ہو، لیکن تم نے میرے ساتھ کیا کیا؟“
لڑکی برابر بولتی جا رہی ہوتی ہے اور گاہے اپنے شوہر کو تھپڑ بھی رسید کرتی جا رہی ہوتی ہے۔ اس دوران لڑکے کے ساتھ ہوٹل میں موجود لڑکی سہمی ہوئی اسی طرح بستر پر لیٹی رہتی ہے۔ اس دوران لڑکے کی بیوی کے ساتھ آنے والا مرد کچھ بولتا ہے جس پر لڑکا لپک کر اسے گرا لیتا ہے اور اسے پیٹنا شروع کر دیتا ہے۔ اس دوران اس کی بیوی بسترپر موجود لڑکی کو بھی چار تھپڑ جڑ دیتی ہے، جس پر وہ لڑکی سراسیمگی کے عالم میں التجا کرتی ہے کہ ”کیا ہم سکون سے بات کر سکتے ہیں؟“ یہ ویڈیو بعدازاں چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’وائبو‘ پر پوسٹ کی گئی جسے اب تک ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ واقعہ چین کے کس علاقے میں پیش آیا اور اس کا انجام کیا ہوا۔