اسلام آباد (سچ نیوز)پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان نے کہاہے کہ خاتون اول بشریٰ بی بی نے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ میں نے ایک کتے کی آنکھوں میں آنسو دیکھے ، کیا ان کو سانحہ ساہیوال میں مارے جانیوالوں کے یتیموں کے آنسو نظر نہیں آتے ؟جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی کی ترجمانی نہیں کررہی بلکہ ایک انسان اور پاکستان کے شہری ہونے کے طورپر سانحہ ساہیوال میں کی جانیوالی زیادتی پر بات کی رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ یہ دن میں واقعہ ہوا ، اگر یہ رات کو ہوتا تو پی لیا جاتا ، خاتون اول بشریٰ بی بی نے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ میں نے ایک کتے کی آنکھوں میں آنسو دیکھے ، کیا ان کو سانحہ ساہیوال میں مارے جانیوالے کے یتیموں کے آنسو نظر نہیں آتے ؟انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات کہتے ہیں کہ ہم دوکروڑ دے دیں گے ، ہم دوکروڑ کو سو سے ضرب دیتے ہیں ، کیا کوئی ان میں سے اپنے گھر والوں کے ساتھ ایسا سلو ک کروانے کیلئے تیار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرانے پاکستان کا ماتم اب چھوڑ دینا چاہئے ، حکومت نئے پاکستان کی بات کرے ،عثمان بزدار مٹی کے مادھو ہیں ، ان کے اصل اختیارات استعمال کرنیوالا مجرم ہے ۔