اسلام آباد: ( روزنامہ سچ ) خواجہ آصف کا کہنا ہے حکومت کے لہجے سے فرعونیت برستی ہے، اسی رعونیت نے ان کوآئی ایم ایف میں جانے پر مجبور کیا، حساب کتاب برابرہوتے دیر نہیں لگتیں۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا شہباز شریف نے 2 مختلف معاہدوں کی بات کی، ڈیڑھ ارب اور 35 ارب کا کنٹریکٹ الگ الگ تھا، رنگ روڈ کا پرویز الہٰی دور میں آغاز ہوا۔ انہوں نے کہا کسی کیلئے بد دعا نہیں کر سکتا، سنا ہے پرویز مشرف بیمار ہیں، اللہ تعالیٰ انہیں صحت دے۔