لاہور (سچ نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما چودھری منظور نے کہاہے کہ حکومت کے ساتھ کوئی اتحادی نہیں کھڑا ، یہ جو طوفان کھڑا ہواہے یہ اختر مینگل کی آصف زرداری سے ملاقات کے بعدکھڑا ہواہے۔جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری منظور احمد نے کہا کہ آصف زرداری کی باتیں اگر اصولی طور پر درست ہیں توپیپلز پارٹی کوکس بات کی سزا دی جارہی ہے ، پیپلز پارٹی کو پنجاب سے لیکر کہاں تک نہیں مارا گیا ، اس کے باوجود پیپلز پارٹی کا زندہ رہ جانا معجزے سے کم نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو زور اوردھاندلی سے کمزور کیا گیا ہے تاکہ وہ سندھ کی پارٹی رہ جائے ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماﺅں پر کونساکیس نہیں ہے ، اگر ہم جیل میں جائیں گے تو پھریہ بھی جیل میں جائیں گے ، ہم توجیل میںرہ لیں گے لیکن یہ نہیں رہ سکیں گے۔انہوں نے کہاہے کہ اگر آصف زرداری نے قبل از وقت انتخابات کاکہاہے تو عمران خان نے بھی یہ بات کی ہے ، حکومت کے ساتھ کوئی اتحادی نہیں کھڑا ، یہ جو طوفان کھڑا ہواہے یہ اختر مینگل کی آصف زرداری سے ملاقات کے بعدکھڑا ہواہے ، اس ملاقات میں دو بلوچ بھائیوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی ہے ۔