اسلام آباد (سچ نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے چائنہ سے گفت وشنید کئے بغیر سعودی عرب کو ایسی پیشکش کردی جس کی یہ مجاز نہیں ،حکومت کی ناپختگی کی وجہ سے پاکستان کوشرمندگی کا سامنا ہے۔دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک میں پاکستان اور چائنہ کے اتفاق رائے سے کسی تیسرے ملک کوبھی شامل کیا جا سکتاہے ۔ اسی لئے میر ا خدشہ درست ثابت ہواہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے چائنہ سے گفت وشنید کئے بغیر سعودی عرب کو ایسی پیشکش کردی جس کی یہ مجاز نہیں ہے ۔ اسی طرح بھارت اور امریکہ کے معاملے میں بھی ہواہے،حکومت کی ناپختگی کی وجہ سے پاکستان کوشرمندگی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جیسے انڈر 19ملک کوچلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پر کی جانیوالی سرمایہ کاری قرضہ نہیں ہے جو پاکستان کے ذمہ آئیگا ۔ ہم نے حکومت کو بارہا کہاہے کہ اس منصوبے کا سو بار جائزہ لیں لیکن آپ اس میں کوئی بے قاعدگی ثابت نہیں کرسکیں گے کیونکہ یہ منصوبہ صرف پاکستان نہیں چلا رہا ، پاکستان اور چین کے ماہرین اس کے ہر منصوبے سے پہلے جائزہ لیتے ہیں اور اتفاق رائے کے بعد اس پر عمل در آمد ہوتاہے، حکومت 200بار بھی سی پیک کا فرانزک آڈٹ کروا لے کچھ نہیں نکلے گا ، حکومت کوقومی معاملات پر ذمہ دارانہ بیانات دینے چاہئے ۔
حکومت کی ناپختگی کی وجہ سے پاکستان کوشرمندگی کا سامنا ہے:احسن اقبال
حکومت کی ناپختگی کی وجہ سے پاکستان کوشرمندگی کا سامنا ہے:احسن اقبال
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023
نیب ترامیم کیس کا فیصلہ تحریک انصاف کو بھگتنا پڑے گا، رانا ثنا اللہ کا بیان
منجانب
AvaniAdmin
16/09/2023
علی محمد خان نے سائفر کیس کی تحقیقات میں جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دینےکیخلاف نظر ثانی درخواست دائر
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
4دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گئے
منجانب
AvaniAdmin
10/09/2023
اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری آگئی
منجانب
AvaniAdmin
03/09/2023