اسلام آباد: (سچ نیوز ) ذرائع کے مطابق ٹیکس سے جمع شدہ آمدن شعبہ صحت پر خرچ کی جائے گی، گناہ ٹیکس کے نفاذ سے سگریٹ مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے۔
گناہ ٹیکس کی آمدن وزیر اعظم ہیلتھ پروگرام کے تحت استعمال ہو گی، ذرائع کا کہناہے کہ وزارت صحت گناہ ٹیکس کے نفاذ بارے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ فی سگریٹ پیکٹ پر 5تا 15روپے ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ ٹیکس نفاذ سے سالانہ اربوں روپے کی آمدن متوقع ہے۔
پاکستان سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے والا دنیا کا دوسرا ملک ہو گا، فلپائن سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے والا دنیا کا پہلا ملک ہے، ذرائع کے مطابق ملک میں سالانہ چار ارب سے زائد سگریٹ ڈبیہ فروخت ہوتی ہیں۔