حکومت وقت اخبارات مالکان کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی۔اکرام الدین
اخبارات مالکان کے جائز مطالبات کو بروقت حل کرنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے۔بانی وصدر یورپین صحافتی تنظیم
جرمن(انٹرنیشنل ڈسک) بین الاقوامی اعلی صحافتی تنظیم جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کے بانی و مرکزی صدر اکرام الدین نے کہا کہ موجودہ حکومت اخبارات مالکان کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی جو موجودہ حکومت کیلئے شرم کی بات ہے انہوں نے کہا کہ اخبارات مالکان کے ساتھ حکومت کا جو ناروا سلوک جاری ہے ہم اس کی پر زور مذمت کرتے ہیں آج نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستانی میڈیا غلامی کا شکار ہے میڈیا کے ساتھ حکومت وقت کا کوئی تعاون نہیں ہے چاہے وہ تعاون اشتہارات کے زریعے ہوں یا رجسٹریشن فیس کے زریعے انہوں نے کہا کہ حکومت اخبارات مالکان کو ریلیف دینے کے بجائے ذلیل وخولرکر رہی ہے جو صحافیوں کے ساتھ ظلم و نا انصافی ہیں انہوں نے کہا کہ جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن کا مقصد صحافیوں اور اخبارات مالکان کو درپیش مسائل و مشکلات کو حل کرنا ہے صحافی ریاست کا چوتھا ستون ہے لیکن آج ریاست کا چوتھا ستون درپیش مسائل و مشکلات سے گزر رہا ہے کوئی سیاستدان پوچھنے والا نہیں کہ صحافیوں کے ساتھ کیا ہو رہا ہے کبھی صحافی پر تشدد، کبھی صحافی کو دھکمیاں، کبھی صحافی کو قتل کیا جا رہا ہے جو صحافت کی توہین ہے دنیا میں ایسے کئی ممالک ہے جو انکے میڈیا غلامی کا شکار ہے لیکن میڈیا کو غلامی سے آزاد ہونا ضروری ہے جب میڈیا سیاستدانوں اور حکومت کی غلامی سے آزاد ہو تب ملک، و قوم، عوام، اور صحافی حضرات ترقی کر سکتے ہے بانی و صدر جذبہ اتحاد یونین آف جرنلسٹ یورپ آرگنائزیشن اکرام الدین نے پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان،اور وزرات انفارمیشن سے مطالبہ ہے کہ صحافیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں صحافی ملک و قوم کی ترقی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے چاہئے دھماکہ ہوں، یا خودکش، جلوس ہوں، یا کریشن، قتل ہوں یاکوئی دوسرے واقعات صحافی اپنے فرائض اچھے طریقے سے سر انجام دے رہے ہے اور اپنی جان بہ کھیل رہے ہیں پھر بھی صحافی کی کوئی قدر و عزت نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت وقت سے پر زور مطالبہ ہے کہ اخبارات مالکان کے جائز مطالبات کو بروقت حل کرنے میں اہم رول و کردار ادا کرے چاہیے صحافی کا کوئی بھی مسئلہ ہو اس کے ساتھ حکومت بھرپور تعاون کرے اور صحافی حضرات کو غلامی سے آزاد کرے صحافی بھی دوسروں کی طرح ایک انسان ہے انہوں نے کہا کہ آئیے ہم سب ملکر صحافیوں کے حقوق کیلئے آواز اٹھائیں تا کہ صحافیوں کو درپیش مسائل و مشکلات حل ہو سکے۔