لاہور (سچ نیوز )معرو ف سکرین رائٹر اور اداکار عدیل ہاشمی کو پنجاب بورڈ آف فلم سینسرز کے نئے چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے اور اداکار و پروڈیوسر نے گزشتہ روز عہدہ بھی سنبھال لیا ہے ،عدیل ہاشمی سے قبل ادارے کی بھاگ دوڑ معروف اداکارہ زیبا بختیار کے ہاتھ میں تھی تاہم اب ان کی جگہ نامور اداکار کو حکومت کی جانب سے ذمہ داریاں دیدی گئی ہیں ۔اس سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ لیجنڈ ایکٹر غلام محی الدین کو نیا چیئرمین تعینات کیا جائے گا تاہم اب حکومت کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے ۔عدیل ہاشمی پاکستان کے معروف ترین اداکار ہیں جنہوں نے انڈسٹری میں اپنی اداکاری اور محنت سے پہنچان بنائی ، ان کی پہچان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچانے والا ڈرامہ ” تین بٹا تین “ ثابت ہواجسے پاکستانیوں نے بے حد پسند کیا ، اس میں انہوں نے مزاحیہ کردار نبھایا تھا ۔