اسلام آباد: ( سچ نیوز) وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آڈیو ویڈیو بنانے اور چلانے والے دونوں کردار سند یافتہ جھوٹے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک قاتل دوسری کیلبری فونٹ کی معروف جعلساز ہے۔ وارداتی ٹولے نے حقائق مسخ کئے، اس معاملے کی مکمل تحقیقات ہوں گی۔ لیگی صدر خاتون کے سامنے یرغمال بنے نظر آئے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک قاتل اور غنڈہ گینگ کا سربراہ جبکہ دوسری کیلبری فونٹ کی معروف جعلساز بے۔ یہ وہ کردار ہے جو بےنامی دار ہے
آڈیو ویڈیو ٹیپ بنانے اور چلانے والے دونوں کردار سند یافتہ جھوٹے ہیں۔ایک قاتل اور غنڈہ گینگ کا سربراہ جبکہ دوسری کیلبری فونٹ کی معروف جعلساز بے۔یہ وہ کردار ہے جو بےنامی دار ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) July 7, 2019
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سرکاری خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے اور عوام کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے مال مسروقہ کی برآمدگی جاری رہے گی۔ نوازشریف جیل میں ہیں تو مریم صفدر بتائے کس حیثیت میں بغیر کسی استحقاق اتنا عرصہ سرکاری بلٹ پروف کار استعمال کر رہی تھیں۔
سرکاری خزانے کو مال غنیمت سمجھ کر لوٹنے اور عوام کے وسائل پر ڈاکہ ڈالنے والوں سے مال مسروقہ کی برآمدگی جاری رہے گی۔نوازشریف جیل میں ہیں تو مریم صفدر بتائے کس حیثیت میں بغیر کسی استحقاق اتنا عرصہ سرکاری بلٹ پروف کار استعمال کر رہی تھیں ؟
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousAwan) July 7, 2019
انھوں نے مزید کہا کہ جنہیں سرکاری خزانے میں نقب لگانے کی عادت ہو انہیں جیب سے خرچ کرنا محال ہوتا ہے۔