لاہور: (سچ نیوز) سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے ذیشان کے لواحقین نے ایک بار پھر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے جکہ وہ الزامات واپس لیں، یا ذیشان کے دہشت گرد ہونے کے ثبوت دیں۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے ذیشان کے لواحقین نے ایک بار پھر کرتے ہوئے مین فیروز پور روڈ کو چونگی امرسدھو کے مقام پر دونوں اطراف سے بلاک کر دیا جس سے لاہور اور قصور سے آنے والی ٹریفک کا نظام معطل ہو گیا۔ ٹریفک جام کی وجہ سے فیروز پور روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
ذیشان جاوید کے لواحقین اور اہل علاقہ نے حکومتی الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ الزامات واپس لیں یا اس کے دہشت گرد ہونے کے ثبوت دیں۔