راولپنڈی (سچ نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک فوج اور حکومت کے تعلقات میں کشمکش کی باتیں غلط ہیں کیونکہ ہم سب کا ایک ہی مقصد ہے۔
یوم دفاع و شہداءکے حوالے سے جی ایچ کیو میں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں آج پہلی مرتبہ ایسی تقریب میں شریک ہوا ہوں اور یہ کہنا چاہتا ہوں کہ سول اور عسکری قیادت کے تعلقات کے حوالے سے جو باتیں کی جاتی ہیں کہ بڑی کشمکش چل رہی ہے، یہ سب غلط ہے کیونکہ ہم سب کا مقصد ایک ہے کہ ہم نے اوپر اٹھنا ہے اور اس ملک کو اوپر اٹھانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان ہے، میں نے باہر پیسہ کمایا لیکن آج میرا سب کچھ پاکستان میں ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ بھی ایسے ہی سوچتے ہیں۔ اس ملک میں جتنے بھی ادارے کمزور ہوئے ہیں انہیں بھی اوپر اٹھائیں گے اور جس طرح فوج کا ادارہ مثال بنا ہے اور جس طرح انہوں نے 15 سال دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑی ہے اور ہمیں اس جنگ سے نکالا، میں پوری قوم کی طرف سے آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں