لاہور: (سچ نیوز) ن لیگی رہنما حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ انکوائری میں وعدہ معاف گواہ مشتاق چینی کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ نے منظور کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ مشتاق چینی نے موقف اختیار کیا کہ نیب کی جانب سے کرپشن الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا، حمزہ اور سلمان شہباز کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن کر بیان ریکارڈ کروا دیا ہے۔ مشتاق چینی کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل نے اپنے بیان میں رقوم ٹرانسفر کرنے کے تمام حقائق بیان کردئیے ہیں، درخواست ضمانت منظور کی جائے۔
عدالت نے وکلا ئے طرفین کے دلائل سننے کے بعد منی لانڈرنگ سے متعلق انکوائری میں مشتاق چینی کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔