حلالہ کے خلاف آوازاٹھانے والی مسلم خاتون پر نامعلو م افراد نے تیزاب پھینک دیا

حلالہ کے خلاف آوازاٹھانے والی مسلم خاتون پر نامعلو م افراد نے تیزاب پھینک دیا

نئی دہلی (سچ نیوز)انڈیا میں حالہ کے خلاف آواز اٹھانے والی مسلم خاتون پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے تیزاب پھینک دیا ہے جس کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کرد یا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر بلند میں حلالہ کے خلاف آواز اٹھانے والی مسلم خاتون پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے تیزاب سے حملہ کردیاجس کے نتیجے میںخاتون بری طرح سے جھلس گئی اور اس کوتشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،واقع کی اطلاع پر پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور تفتیش شروع کر دی ہے ،پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون دہلی کی رہنے والی ہے اور اس کا سسرال بلند شہر کے اگوتا تھانہ کے علاقہ جولی گڑھ کا رہائشی ہے،متاثرہ خاتون کا اپنے سسرال اور شوہر سے تین طلاق کا کیس چل رہا ہے، متاثرہ خاتون اپنے شوہر پر تین طلاقیں دینے کے بعد دیور سے حلالہ کرنے پر مجبور کر نے کاالزام عائد کرچکی ہے۔

Exit mobile version