اسلام آباد: (سچ نیوز) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں گندم کی برآمد جاری رکھنے یا روکنے پر بھی غور ہوگا، ملک میں گندم کے ذخائر کی صورتحال پر غور بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ ای سی سی کو ملک میں مہنگائی پر بریفنگ دی جائے گی۔
پی آئی اے کے لیے مالی معاونت کی سمری بھی ایجنڈے میں شامل ہے، ای سی سی درآمدی یوریا کی بوری کی قیمت کا تعین بھی کرے گی، ہنگو کے مختلف دیہات میں گیس فراہمی کی سمری پر بھی غور ہوگا۔