ڈھاکہ(سچ نیوز) بنگلادیش کی عدالت نے 2004 میں عوامی لیگ کی ریلی پر حملوں کے جرم میں 2 سابق وزراء سمیت 19 افراد کو سزائے موت اور اپوزیشن رہنما اور خالدہ ضیاء کے صاحبزادے طارق رحمان کو عمر قید کی سزا سنادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈھاکہ کی خصوصی عدالت نے موجودہ وزیراعظم حسینہ واجد کو 2004 میں ریلی پر دستی بم حملے سے قتل کی کوشش کے مقدمے کی سماعت کی۔اس موقع پر بنگلادیش نیشنل پارٹی کے رہنماؤں، کارکنان اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاج کے پیش نظر عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے,خصوصی ٹریبونل نے بنگلادیش نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ لطف الزمان بابر اور سابق نائب وزیر تعلیم عبدالسلام پنٹو سمیت 19 افراد کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم سنایا,عدالت نے فیصلے میں لطف الزمان بابر اور عبدالسلام پنٹو کو حسینہ واجد کے قتل کا منصوبہ بنانے کا مجرم قرار دیا اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے صاحبزادے طارق رحمان کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا,جسٹس شاہد نورالدین نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ‘مجرمان کو گردن میں پھندا ڈال کر لٹکایا جائے’,یاد رہے کہ طارق رحمان بنگلادیش نیشنل پارٹی کے قائم مقام چیئرمین ہیں جو 2008 سے لندن میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں جب کہ ان کی والدہ اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کرپشن کیس میں ڈھاکہ جیل میں قید ہیں۔بنگلادیش کے وزیر قانون انیس الحق کا کہنا ہے کہ حکومت طارق رحمان کی بھی سزائے موت کے لیے اعلیٰ عدالت سے رجوع کرے گی جب کہ لندن سے واپسی یقینی بنانے کے لیے سفارتی اقدامات کیے جائیں گے۔دوسری جانب بنگلادیش نیشنل پارٹی کا کہنا ہے کہ سیاسی طور پر رہنماؤں کو سزا سنائی گئی اور پارٹی اسے قبول نہیں کرتی جب کہ بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخر الاسلام عالمگیر کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنماؤں کے خلاف عدالتی فیصلہ ایک اور مثال ہے کہ عدلیہ کو سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔یاد رہے کہ 2004 میں عوامی لیگ اپوزیشن میں تھی اور حسینہ واجد کی ریلی پر دستی بم حملے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
حسینہ واجد کو قتل کرنے کا الزام،19افرادکو سزائے موت،سابق وزیراعظم کے بیٹے کو عمر قید
حسینہ واجد کو قتل کرنے کا الزام،19افرادکو سزائے موت،سابق وزیراعظم کے بیٹے کو عمر قید
-
منجانب AvaniAdmin
- Categories: بین الاقوامی
Related Content
بھارت کے عالمی دہشتگرد ہونے پر ایک اور مہر ثبت
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
برطانوی پارلیمنٹ نے بھارت کو ناقابل اعتبار اتحادی قرار دیدیا
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
پاک فوج کے جوابی حملے کے بعد ایران فوج کا حیران کن اقدام
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
فلسطینیوں کے حق میں میکسیکو اور چلی بھی میدان میں، عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر دی
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024
چین کے اسکول میں آتشزدگی سے 13 طالبعلم ہلاک
منجانب
AvaniAdmin
21/01/2024