حریم شاہ جنسی ہراسگی کا شکار ،ٹک ٹاک سٹار نے خودکو ہراساں کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

حریم شاہ جنسی ہراسگی کا شکار ،ٹک ٹاک سٹار نے خودکو ہراساں کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

کراچی(سچ نیوز )ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ کو ایک شخص نے جنسی ہراسگی کا شکار بنا دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حریم شاہ نے خود کو ہراساں کرنے کی ویڈیو شیئر کی اور جنسی طور پر ہراساں کر نے والے افراد کو شرم سے عاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیسے کیسے بے شرم لوگ ہیں اس دنیا میں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’می ٹو‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔حریم شاہ نے کہا کہ ایک تقریب کے دوران چند لوگوں نے انہیں نامناسب انداز میں چھوا اور انہیں ہراساں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ چاہے آپ عام خاتون ہیں، ٹک ٹاک اسٹاریا کوئی مشہور شخصیت۔ جنسی ہراسانی کسی صورت قابل قبول نہیں اورافسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں جنسی ہراسانی کے خلاف کوئی موثر قانون سازی نہیں۔

Exit mobile version