حب(سچ نیوز) حب میں بیلا کراس کے قریب مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 26 افرادجھلس کر جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے ۔جیونیوز کے مطابق حب میں بیلا کراس کے قریب کراچی سے پنجگور جانے والی مسافر کوچ اور آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی، حادثے کے بعد مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی، اس وقت مسافر کوچ میں 35 سے زائد مسافر سوار تھے جن میں سے کچھ افراد نے کود کر اپنی جانیں بچائیں جب کہ دیگر افراد جھلس جاں بحق اورشدید زخمی ہو گئے۔ڈپٹی کمشنر لسبیلہ شبیر مینگل کا کہنا ہے کہ مسافر بس میں آگ لگنے کے باعث جھلس کر 26 مسافر جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،شبیر مینگل نے کہا کہ بس سے نکلنے کے دوران 6 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 4 شدید زخمیوں کو کراچی روانہ کر دیا گیاہے ۔
حب میں مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم ، خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جھلس کر جاں بحق، 6زخمی
حب میں مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم ، خواتین اور بچوں سمیت 26 افراد جھلس کر جاں بحق، 6زخمی
-
منجانب AvaniAdmin

- Categories: پاکستان
Related Content
اسلام آباد، پنڈی اور پشاور سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
منجانب
AvaniAdmin
18/04/2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بوسنیا و ہرزیگووینا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
منجانب
AvaniAdmin
18/04/2026
پنجاب کے 1 لاکھ طلباء و اساتذہ کی ڈیجیٹل سکلز میں مہارت کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط
منجانب
RajaAa
02/04/2026
لاہور: میٹرک سالانہ امتحانات کا آغاز، 2 لاکھ 85 ہزار امیدوار شریک
منجانب
AvaniAdmin
27/03/2026
وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
منجانب
bilal asghar
22/03/2026
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے
منجانب
AvaniAdmin
17/09/2023