کراچی (سچ نیوز) پاکستانی اداکارہ ایمن خان کے بے بی شاور کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
ایمن خان نے ساتھی اداکار منیب بٹ سے گزشتہ برس شادی کی تواس شادی کی دھوم کئی روز تک مچی رہی۔ شادی کی تقریبات کئی روز تک جاری رہیں جن کا چرچا سوشل میڈیا پر بھی خوب ہوتا رہا۔
اب شادی کے لگ بھگ ایک سال بعد ایمن خان ماں بننے والی ہیں تو ان کے بے بی شاور کے بھی خوب چرچے ہورہے ہیں۔
اہلخانہ اور قریبی دوست احباب کی موجودگی میں ہونے والی بے بی شاور کی تقریب کی تصاویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔
بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایمن خان آئندہ چند روز میں ایک بیٹی کو جنم دیں گی۔