پشاور(اکرام الدین) شاہین مسلم ٹاون کے سابق ٹاؤن ممبر کونسلر عمران شکور نے کہا ہے کہ پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ حاجی شوکت علی نے انتہائی قلیل عرصے میں عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر دکھائے انہوں نے کہا کہ شوکت علی کی کاوشوں کی بدولت صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے انہوں نے پشاور میں سوئی گیس کی فراہمی، شناختی کارڈ، اور پاسپورٹ کی تیاری دیگر امور کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جس کی بدولت عوام کے دیرینہ مطالبات پورے ہوئے اندرون شہر بھی شناختی کارڈ کیلئے دفاتر دفاتر کا قیام، سوئی گیس کی پائپ لائنوں کی تبدیلی پختونوں کے بلاک شناختی کارڈ سمیت دیگر اقدامات ان کے کارنامے ہیں جس سے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے سابق ٹاون ممبر کونسلر عمران شکور نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز نیوز ایجنسی یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حاجی شوکت علی کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے اقدامات کئے اور امید ہے کہ آئندہ بھی وہ عوام کے مسائل کے حل اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور عوام بھی ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔