اوساکا: (سچ نیوز) جاپان کے شہر اوساکا میں جی 20 اجلاس کے دوسرے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ میں سائیڈ لائن ملاقات ہوئی۔
اوساکا میں ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے گروپ جی ٹوئنٹی کے لیڈروں کی دو روزہ سمٹ جاری ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائن ملاقاتیں ہوئی ہیں، سب سے اہم ملاقات چینی صدر سے رہی، ٹریڈ وار کے بعد ہونے والی اس ملاقات میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ شی جن پنگ کے ساتھ میٹنگ بہترین رہی۔
دونوں ممالک میں معاملات ٹریک پر آگئے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی ترک صدر طیب اردوان سے بھی سائیڈ لائن ملاقات ہوئی جس میں متنازع ہتھیاروں پر بات چیت کی گئی۔ اس سے پہلے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر میں ملاقات ہوئی تھی۔