بیونس آئرس (سچ نیوز) ارجنٹینا میں 20 مضبوط ترین معاشی ممالک کا دو روزہ سربراہان (جی 20) اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت 19 ممالک کے سربراہ اور یورپی یونین کے نمائندے شریک ہیں۔اجلاس میں شریک روسی صدر پیوٹن اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ایک ایسی ویڈیو منظرعام پر آ گئی کہ دیکھ کر ہی امریکی صدر جل بھن جائیں گے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اجلاس کی کارروائی شروع ہونے سے کچھ دیر قبل سعودی ولی عہد اور روسی صدر پیوٹن کسی چٹکلے پر خوب کھلکھلا کر ہنس رہے ہیں۔اب یہ نہیں معلوم کہ دونوں میں سے کس نے چٹکلا سنایا مگر ایک دوسرے کے ہاتھ پر ہاتھ مارنے کے بعد چند لمحوں تک گرمجوشی کیساتھ ایک دوسرے کے ہاتھ کو تھامے رکھنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے اور صارفین دلچسپ تبصروں میں مصروف ہیں۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔