لاہور (سچ نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبوں کو بجٹ نہیں دینا چاہتی جس کی وجہ سے اٹھارویں ترمیم کولپیٹنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔جیو نیوز کے پروگرام ”آپس کی بات “ میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ موجودہ حکومت صوبوں کوبجٹ نہیں دینا چاہتی اور بجٹ کو وفاق میں رکھنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ اٹھاویں ترمیم کولپیٹ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والوں کو ابھی تک محسوس نہیں ہوا کہ وہ حکومت میں آچکے ہیں اور وہ خود کوابھی تک اپوزیشن میں محسوس کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پی اے سی کا چیئر مین بھی حکومت سے لیا گیا تو پھر توتو میں میں شر وع ہوجائیگی اور پھر وہی کچھ ہونا شروع ہوجائیگاجوپہلے ہورہا تھا ۔